جنون زندگی

قسط نمبر:13

مہک تم میرے ساتھ ہی رہنا ہر پل پلیز کیونکہ مجھے ہذام سے بہت ڈر لگتا ہے۔زندگی نے ادھر ادھر دیکھتے ہوئے کہا۔

تم تو ایسے بول رہی ہو جیسے وہ مجھے دیکھ کر دور بھاگتا ہو۔ سچی بات تو یہ ہے کہ وہ میرے سامنے تو کیا لڑکوں کے سامنے بھی خیال نہیں کرتا اور چلو ان کو بھی چھوڑو، اس دن تو سب کے سامنے چیخ لگائی تھی جب تم بےہوش ہوگئ تھی۔

اچھا اب اور مت ڈراؤ۔ اس نے ڈرتے ہوۓ کہا۔

تو اور کیا زندگی جب ہمارے سامنے لحاظ نہیں کرتا تمہیں کس تک کردی سب لڑکوں کے سامنے۔۔مہک نے کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے کہا۔

یہ کیا کہہ رہی ہو ہوش میں تو ہو؟ تم میری پاکی پر شک کررہی ہو؟زندگی نے غم و غصے سے کہا ۔۔

کس نے کہا بتاؤ۔۔۔۔۔۔ ابھی وہ اور باتیں کررہی تھی کہ ہذام اور آذر آگۓ۔ زندگی انہیں دیکھ کر آبدیدہ ہوگئی۔

کیا ہوا زندگی؟ مہک تم نے کچھ کہا ؟ آذر نے کہا۔

ہذام کی تو مانو جان نکل رہی تھی ۔۔

کیا ہوا زندگی مجھے بتاؤ میں تباہ وبرباد کردوں گا اس کو جس نے تمہیں رلایا۔۔ ہذام نے غرا کے پوچھا۔

کچھ نہیں۔ زندگی نے آنسو صاف کرتے ہوۓ کہا۔

بتاؤ ۔ اب کی بار کلائی پکڑ کر پوچھا ۔

آپ جیسے لوگ صرف عزت چھیننا جانتے ہیں اور خود تکلیف دے کر کہتے ہیں کہ کس نے رلایا۔ زندگی نے اپنی کلائی چھڑواتے ہوۓکہا۔۔

اتنے میں میم عائشہ آگئی۔۔

سب لڑکیاں غبارے پھلا رہی تھی اور لڑکے سٹیج کی تیاری میں مصروف تھے ۔۔

سکول کو صاف ستھرا کرکے، سٹیج ریڈی کرکے پھر تیاری کرکے سب اپنے اپنے گھروں کو چلے گۓ۔

السلام وعلیکم! امید کرتی ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ سکول میں ہر سال انول فنکشن کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔۔۔۔۔ فنکشن کا آغاز ہو چکا تھا۔

ہذام کی نظریں زندگی کو تلاش کررہی تھی۔ اور وہ اپنی منزل کو جیسے پا چکا ہو۔

مہک میرا دوپٹہ یہاں سے ٹھیک کرو پلیز۔زندگی نے مہک سے کہا۔

زندگی تم نے ڈارک میک اپ کرنا ہے۔ کہا تھا میں نے پھر کیوں نہیں کیا؟

اتنے میں ہذام آگیا۔

اس نے وہی ڈریس پہنا تھا جو اس دن دکھانے کے لیے پہنا تھا۔

جو لپ اسٹک اس دن لگائی تھی وہ کدھر ہے ؟ہذام نے سرد لہجے میں کہا ۔

میم عائشہ وہاں سے چلی گئی ۔

مہک نے نکالتے ہوئے کہا کہ یہ تھی وہ لپ اسٹک۔۔

تھینکس۔ ہذام نے کہا۔

ہذام زندگی کے قریب آیا اور دیکھا کہ آج اس نے اپنی خوبصورتی میں اضافے کے لیے اپنی جھیل سی آنکھوں میں لینس لگاۓ ہوۓ ہیں، ہاتھوں پر مہندی، روشن پیشانی کی بائیں طرف پر جھومر، آنکھوں سے کاجل اور پلکوں پر مسکارا اس کی آنکھوں کو مزید پرکشش بنا رہی تھی، کھڑی سی ناک کے بائیں جانب آرٹیفیشل نتھنی ہذام کے ہوش اڑانے کے لیے کافی تھی، پھر اس نے اس کے ہونٹوں پر نظر کرم ڈالی دیکھا کہ اس کے ہونٹ خشک پڑے تھے۔