قسط نمبر:10
جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ ہمارے سکول میں فنکشن کی تیاریاں عروج پر ہیں میرے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ لوگ اپنی اپنی تیاریوں پر فوکس کریں ۔۔ سر عدیل نے تمام سکول کے بچوں سے کہا۔۔
ابھی زندگی گھر سے ہی نہیں آئی تھی اور ہذام کی نظریں جیسے ترس رہی ہوں اس ماہِ جبیں کو دیکھنے کے لیے۔۔
باقی سکول کو چار دنوں کی چھٹیاں دی اور جنہوں نے فنکشن میں حصہ لیا تھا ان کو ریہلسر کے لیے روز آنا تھا
مس سونیا بات سنیں
جی سر کچھ پوچھنا ہے ؟
جی سونیا آج کون کون غیر حاضر ہے جنہوں نے حصہ لیا کیا وہ سب آگئے؟
جی سر سب تو آگئے لیکن زندگی نہیں آئی۔
زندگی نہیں آئی کیا مطلب ؟ اس کو گھر سے بلوائیں کیونکہ ہمیں اس سے ایک سٹیج ڈرامہ بھی کروانا ہے اور وہ اس ڈرامے کے لیے بالکل پرفیکٹ ہے۔
اوکے سر میں اس کے کزن کو بیجھتی ہوں۔
اوکے لیکن جلدی یہ کور کرنا ہے اور زندگی کے ساتھ فدا اور حارث کریں گے یہ ڈرامہ۔ اور یہ زمہ داری میں نے مس عائشہ کو دے دی بس آپ جلدی سے زندگی کو بلوائیں بس چار دن ہی رہتے ہیں فنکشن کو ۔۔
اوکے سر میں ابھی جاتی ہوں۔
ہذام،بلال،حارث،عثمان اور آذر آپ سب آئیں ڈانس کی پریکٹس شروع کرتے ہیں۔
کیا ہوا ہذام؟ فدا نے ہذام کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے کہا۔
نہیں کچھ نہیں ۔ بس اتنا کہ کر وہ وہاں سے چلا گیا ۔
چلو بچو آپ لوگ یہ ویڈیو غور سے دیکھیں اور پھر ڈانس کی پریکٹس شروع کریں شاباش ۔
ہذام کا دل کسی چیز میں بھی نہیں لگ رہا تھا۔
زندگی آپ کہاں تھیں؟ ذیشان سر نے غصے سے کہا ۔
سر وہ میں۔۔۔
زندگی آپ کو احساس ہے کہ آپ کی وجہ ہمارا کتنا وقت ضائع ہو چکا ہے ؟
سر لیکن ہمیں تو مس سونیا پریکٹس کروا رہی ہیں ۔
اووو تو آپ کو کسی نے نہیں بتایا کہ سر عدیل نے آپ، فدا اور حارث کے لیے ڈرامے ریڈی کیا ہے اور اس کی ذمہ داری مس عائشہ کو دی ہے۔ وہ حیرانگی سے ذیشان سر کو دیکھ رہی تھی کہ جیسے کہہ رہی ہو کہ یہ کب ہوا؟
اچھا اب جاؤ وقت کم ہے۔۔ اور مس عائشہ شاید فرسٹ کلاس میں ہوں گی۔
وہ جیسے ہی آفس سے نکلی تو ہذام نے اسے سکول کی چھت سے دیکھ لیا اور سکون سے بھری ہوئی سانس اپنے اندر جذب کر دی۔
مے آئی کم ان میم؟ زندگی نے کلاس روم میں انٹری کے لیے اجازت لی۔
جی زندگی لیکن اس سے پہلے آپ فدا اور حارث کو بلائیں تاکہ تیاری شروع کریں۔جی میم کہتے ہوۓ وہ سکول میں ان کو تلاش کرنے لگی۔اور ساتھ ساتھ یہ بھی سوچ رہی تھی کہ اب ان سے کیسے بولوں کہ مجھے کچھ بھی نہیں کرنا۔
وہ مہک کو بھی تلاش کرنے لگی تاکہ وہ اس کی اس چیز میں مدد کرے اور سر کو بولے کہ میں کسی چیز میں حصہ نہیں لینا چاہتی۔
وہ اب چھت پر پہنچ چکی تھی اور دیکھا کہ عالیہ، کرن، مہک، اور دوسری کلاس کی لڑکیاں آپس میں باتیں کررہی تھیں۔
السلام وعلیکم کیسی ہیں آپ سب ؟
ہم تو ٹھیک ہیں زندگی لیکن تم ٹھیک نہیں لگ رہی ۔کیوں کیا ہوا ؟ آٹھویں کلاس کی رمشاء نے تنز کے تیر چلا کر پوچھا۔
کیوں مجھے کیا ہونا میں تو بالکل ٹھیک ہوں۔
نہیں ویسے ہی!!! آجکل تمہارے قصے بہت سننے کو ملتے ہیں۔ہاہاہاہاہاہاہا وہ زور سے ہنسنے ہوۓبولی۔
جسٹ شٹ اپ بالکل چپ اب اس سے ذیادہ اور کچھ بکواس کی تو مجھ سے برا کوئی نہیں ہوگا۔